Monday, September 13, 2010
Sunday, September 12, 2010
Zindagi hai Shaljam aur Amroud ka Naam
زندگی ہے مختلف جذبوں کی ہمواری
کا نام
آدمی ہے شلجم اور گاجر کی
ترکاری کا نام
عِلم الماری کا ، مکتب چار
دیواری کا نام
مِلٹن اِک لٹھا ہے ، مومن خان
پنساری کا نام
صاف کالر کے تلے ، معقول اک
اُجلی سی قمیض
ہے بہت ہی مختصر سا میری
دُشواری کا نام
اُس نے کی پہلے پہل پیمائشِ
صحرائے نجد
قیس ہے دراصل اِک مشہور پٹواری
کا نام
عشق ہر جائی بھی ہو تو درد کم
ہوتا نہیں
اک ذرا تبدیل ہو جاتا ہے بیماری
کا نام
کوئی نصب العین ، کوئی عشق کوئی
چاندنی ؟
زندگی ہے ورنہ اک مصرُوف بیکاری
کا نام
مدتوں دُزدیدہ ، دُزدیدہ نظر سے
دیکھنا
عشق بھی ہے اک طرح کی چور بازاری
کا نام
مَیں نے تو اپنے لئے آوارگی
تجویز کی
تم نے کیا رکھا ہے اپنی خود
گرفتاری کا نام
بات تو جب ہے بدل جائے سرشت
انسان کی
یُوں تو لکھ دینے کو لکھ دو
اُونٹ پر لاری کا نام
دل ہو یا دلیہ ہو ، دانائی کہ
بالائی ضمیر
زندگی ہے بعض اشیاء کی خریداری